پی ایس ایل11:کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو14سکورسےمات دیدی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کےدوسری میچ میں کراچی کنگزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو14سکورسےمات دےکرفتح اپنےنام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا،کراچی کنگزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز ا بنائے،ہدف کےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگزکی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے جارحانہ اندازاپنایا29گیندوں پر48رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے،کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے احمددانیال نےتین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شامل حسین 24گیندوں پر 52 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ اور سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔باقی پوری ٹیم کراچی کنگزکےبولروں کےسامنے بےبس دکھائی دی۔رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25،25رنز کی باریاں کھیلیں۔















