پی ایس ایکس تاریخ کی بلندترین سطح پر:انڈیکس نے1لاکھ 75ہزارکی سطح عبور کرلی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی،انڈیکس نے1لاکھ 75ہزارکی سطح عبور کرلی۔
کاروباری ہفتےکےتیسرےروز100انڈیکس میں709پوائنٹس کااضافہ ہونےسےانڈیکس نےپہلی بار1لاکھ 75ہزارکی سطح عبورکرلی،انڈیکس ایک لاکھ75ہزار182پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےاختتام پرتیزی رہی،مارکیٹ 1لاکھ 74ہزار472 پر بندہوئی،مجموعی طور پر564کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہواتھاجس میں سے282 کمپنیوں کےشیئرز میں اضافہ جبکہ158کے شیئرز میں کمی ریکارڈکی گئی تھی۔















