انتخابات میں دھاندلی کاالزام:پی ٹی آئی سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےنام خط

0
36

انتخابات میں دھاندلی کےالزام پرتحریک انصاف کےسابق اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےنام خط لکھ دیا۔
خط میں عام انتخابات اورضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ کیاگیا۔
خط میں سلیم تیمورجھگڑانےلکھاکہ پی کے28،79اور82میں دھاندلی کے شواہد بھی موجودہیں۔جبکہ کامران بنگش نےکہاکہ وزیراعلیٰ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنانےکی ہدایات دیں۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ 8فروری کوڈی آراوزکی نگرانی میں منظم دھاندلی کرائی گئی،راتوں رات نتائج بدل کرجیتےہوئےامیدواروں کوہرایاگیا، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بعض کیسزسنوائی کیلئےالیکشن کمیشن کوبھی بھیجےگئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے ان حلقوں سےمتعلق نہ شکایات سنی گئیں نہ ہی تفتیش کرائی گئی۔

Leave a reply