پی ٹی آئی نےمالی بحران کےحوالےسےپارٹی اراکین پارلیمنٹ کوخط لکھ دیا

0
104

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔
فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔
خط میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرے گا۔
فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔

Leave a reply