
الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کے رہنما مراد سعیدکوسینیٹ کی نشست سےنااہل قراردےدیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم کی بنیاد پر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، تاہم روپوشی کے باعث وہ سینیٹ رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔















