لاہور:بسنت کےدوران امن عامہ برقراررکھنےکیلئےدفعہ144نافذ

0
8

لاہورمیں بسنت کےدوران امن عامہ برقراررکھنےکیلئےدفعہ144تحت پابندیاں نافذکردی گئیں،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنرلاہورنےپنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کےتحت بسنت کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پتنگوں پرمقدس مقامات یاکسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ کسی ملک یاسیاسی جماعت کےجھنڈےکی تصویروالی پتنگوں پربھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ بغیرتصویریک رنگی یاکثیررنگی گڈااورپتنگ استعمال کرنےکی اجازت ہوگی، 30روزکیلئےمذہبی وسیاسی نقش ونگاروالی پتنگوں کی تیاری پرپابندی عائدہوگی،حکومت پنجاب نے لاہور میں6سے8فروری تک محفوظ بسنت کی مشروط اجازت دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نےبھی بسنت کومحفوظ بنانےکیلئےقواعدوضوابط جاری کردئیےہیں،جن کےمطابق بسنت پرکسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائےگی،دھاتی تار،نائلون یاشیشےسےلیپ شدہ ڈورکےاستعمال پرپابندی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نےکہاہےکہ خطرناک ڈوراورپتنگوں کی تیاری،نقل وحمل ،ذخیرہ ،فروخت اوراستعمال کو ممنوع قرار دیاہے،مقررہ تاریخ سےقبل پتنگ بازی پر5سال قیداور20لاکھ روپےتک جرمانےکی سزامقررکی گئی ہےجبکہ ممنوعہ موادکی تیاری یافروخت میں ملوث افرادکو7سال قید اور50لاکھ روپےتک جرمانہ ہوگا۔

Leave a reply