ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانےہونگے،آرڈیننس جاری

0
34

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانےہوں گے،آرڈیننس جاری کردیاگیا۔

آرڈیننس کےمتن میں کہاگیاکہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ 2ہزارسے20ہزارروپےتک ہوگا،تیزرفتاری پرموٹرسائیکل کو2ہزار اور کار کو 5ہزارروپےجرمانہ ہوگا،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرموٹرسائیکل کو2ہزار ،تھری ویلرکو3ہزارروپےجرمانہ ہوگا،سگنل کی خلاف ورزی پرکارکو 5ہزار اور 2ہزارسی سی گاڑیوں کو10ہزارروپےجرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ سگنل کی خلاف ورزی پر2000سی سی سے زائدکی گاڑیوں کو15ہزار روپے جرمانہ ہوگا،اوورلوڈنگ پرتھری ویلرکو3ہزار ،2000سی سی سے کم گاڑیوں کو5ہزار روپے جرمانہ ہوگا،اوورلوڈنگ پر 2000سی سی سےبڑی گاڑیوں کو10ہزارروپےجرمانہ ہوگا،ٹریلر کو اوورلوڈنگ پر15ہزارروپےجرمانہ کیاجائےگا۔

Leave a reply