پنجاب : بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ

0
38

طلبا و طالبات کیلئے فروغ ِ تعلیم کا سلسلہ،پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
صوبہ پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کےنمبروں سے متعلق طویل عرصے سے سفارش اور رشوت کا کلچراب ختم ہوگا۔ طلبا کے پریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا، جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا، نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
ایجوکیشن بورڈحکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبا کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Leave a reply