پنجاب میں جدیدآبپاشی منصوبےسے57فیصدپانی کی بچت ہوئی،عالمی بینک رپورٹ

عالمی بینک نےرپورٹ میں کہاہےکہ پنجاب میں جدیدآبپاشی منصوبےسے57 فیصدپانی کی بچت ہوئی۔
عالمی بینک نے جنوبی ایشیامیں ترقی کےموضوع پررپورٹ جاری کردی۔
عالمی بینک نےپاکستان میں ٹیکس نظام میں بہتری اورٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا ۔اور ریونیو بڑھانےکیلئےآلودگی کی حوصلہ شکنی کی بھی تجویزدےدی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان دنیاکےسب سےزیادہ پانی کی قلت والےممالک میں شامل ہے،ناقص آبپاشی نظام اورغیرمؤثرزرعی طریقوں سےپانی ضائع ہورہا ہے،پنجاب میں جدیدآبپاشی منصوبےسے57فیصدپانی کی بچت ہوئی، جدید زرعی منصوبوں سےفصلوں کی پیداوارمیں 14سے31فیصداضافہ ہوا۔
عالمی بینک نےرپورٹ میں لکھاکہ جنوبی ایشیامیں زیرزمین پانی تیزی سےکم ہورہاہے،پاکستان میں بجلی گیس سبسڈی کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےمنسلک کیاجارہاہے ،سبسڈی اصلاحات سےغلط تقسیم،مالی نقصان،سرکلرڈیٹ میں کمی آئےگی،ایندھن پردی جانےوالی سبسڈی کوسماجی تحفظ کےپروگراموں پرخرچ کیاجاسکتاہے۔سیلاب سےمتاثرہ چھوٹےکاروباروں کےلئےکلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جارہی ہے،بی آئی ایس پی کوڈیجیٹل نظام کےذریعےمزیدمؤثربنایاگیا۔















