پنجاب حکومت نےبسنت تہوارمنانےکی اجازت دےدی

پنجاب حکومت نےصوبےبھرمیں بسنت تہوارمنانےکی اجازت دےدی۔
ذرائع کےمطابق بسنت تہوارآئندہ سال فروری کی6،7اور8تاریخ کومنایاجائےگا،ان دنوں کسی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کابتاناہےکہ پتنگوں اورڈورکیلئے خصوصی کیوآرکوڈجاری کئےجائیں گے،کسی کوفائرنگ اور ہلڑبازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہےکہ پنجاب میں حکومتی سطح پرصوبےبھر میں طویل عرصہ بعدبسنت تہوارمنانےکافیصلہ کیاگیاہے۔















