توانائی بچت کیلئے پنجاب حکومت متحرک،تمام محکموں سے تجاویز طلب کرلی

0
8

حکومت پنجاب نے توانائی کے بچاؤ کیلئے تمام محکموں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی توانائی کےحوالے سے مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین سے ورک فرام ہوم کے معاملے پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے اور صرف ضروری عملہ دفتر آنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت کے مختلف جاری منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگے پیٹرول کی وجہ سے ستھرا پنجاب اور کلینک آن ویلز جیسے منصوبوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply