پنجاب حکومت کا 1500 سکول آف ایمنینس بنانے کا اعلان

0
17

جدید تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ، پنجاب بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اُٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے 1500 سکول آف ایمینینس قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔
حکام کے مطابق موجودہ تعلیمی سال کے دوران ابتدائی طور پر 400 سکول آف ایمینینس قائم کیے جائیں گے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 100 سکول آف ایمینینس سرکاری سکولوں میں جبکہ 300 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ماتحت سکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایجوکیشن چینز، این جی اوز اور تعلیم سے وابستہ انٹرپینیورز کو بھی سکول آف ایمینینس کے حصول کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پالیسی کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 10،10 سکول آف ایمینینس قائم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔سکول آف ایمینینس کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply