پنجاب حکومت کا کینسر کے جدید علاج کیلئے 5 نئی کر یوایبلیشن مشینیں خریدنے کا فیصلہ

0
3

پنجاب حکومت نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کینسر کے جدید علاج کی سہولیات بڑھانے کیلئے 5 نئی کریوایبلیشن مشینیں خرید لی ہیں، جنہیں تنصیب کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خریدی گئی مشینوں میں سے 2 نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر لاہور جبکہ ایک، ایک نشتر ہسپتال، الائیڈ ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال میں نصب کی جائے گی۔
حکام کے مطابق پنجاب میں پہلی کریوایبلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال میں نصب کی گئی تھی، جہاں اب تک اسٹیج ون کینسر کے 70 سے زائد مریضوں کا مفت کامیاب علاج کیا جاچکا ہے۔ نئی مشینوں سے مزید شہروں میں جدید اور بروقت کینسر علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply