محکمہ داخلہ پنجاب کاپتنگ بازی کےقانون پرسختی سے عملدرآمدکرانےکااعلان

0
35

محکمہ داخلہ پنجاب نےپتنگ بازی کےقانون پرعملدرآمدکرانےکیلئےسخت ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 2026 میں پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ داخلہ کی جانب سے پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی اپنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب کائٹ فلائنگ کنٹرول ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔
گنجان آباد علاقوں اور چھتوں پر پتنگ بازی کی نگرانی کے لیے پولیس جدید ڈرون کیمروں کا استعمال کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پتنگوں اور ڈور کی فروخت روکنے کے لیے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا مشغلے سے روکیں، بصورت دیگر گھر کے سربراہ کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت نےرواں سال 7،6اور8فروری کوبسنت کااعلان کیاہے۔جس میں حکومت نےمخصوص قسم کی ڈوراورپتنگ کاسائزبتایاہے۔

Leave a reply