پنجاب : آئی ٹی گریجویٹس کیلئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز

طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری ، آئی ٹی گریجویٹس کیلئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز کردیاگیا ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز کردیا گیا، جس کے ذریعے سٹوڈنٹس کو 50 ہزار روپے ماہانہ کمانے کا موقع ملے گا۔پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ شروع کردیا گیا، یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ سکلز اور ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرنز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔اہلیت کے لیے امیدواروں کیلئے بنیادی شرائط ہونا ضروری ہیں۔ جس میں آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ہو ۔ امیدوار کا پنجاب ڈومیسائل ہو ، اسکے علاوہ شناختی کارڈ درست اور قابلِ تصدیق ہو۔















