پنجاب کےپرائیویٹ اور پبلک سکولوں میں کتنے بچے زیر تعلیم ہیں؟

0
15

یونیک آئی ڈینٹی فیکیشن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ،پنجاب کےپرائیویٹ اور پبلک سیکٹر سکولز میں کتنے بچے زیر تعلیم ہیں؟یہ جاننے کیلئےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے یونیک آئی ڈینٹی فیکیشن سسٹم نافذ کرنے کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کے نفاذسےآؤٹ آف سکول بچوں کی مستند ڈیٹا مرتب ہوسکے گا، پہلی تا 12ویں جماعت کےطلبا کا ’’ب فارم‘‘سسٹم میں شامل کیاجائےگا، ب فارم کانمبرہی یونیک آئی ڈینٹی فیکیشن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نمبر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بچوں کی تربیت اور صلاحیت کا جائزہ لیا جاسکےگا،نیز بچوں کے کیئریر کونسلنگ کیلئے پلاننگ کی جاسکے گی ۔ اس سسٹم کے تحت کس بچےکا کون سے پروفیشن کی جانب رجحان ہے ، قبل از وقت پلاننگ ہوسگے گی ، جس سے ماڈرن ایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply