پنجاب میں سکولوں کانیاشیڈول جاری،جمعہ کوہفتہ وارچھٹی ہوگی

0
11

طلبہ کی موجیں!پنجاب میں سکولوں کانیاشیڈول جاری کردیا گیا،جمعہ کوہفتہ وارچھٹی ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب پورے پنجاب میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی، جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔
نئے شیڈول کے تحت سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ ساڑھے 12 بجے ختم ہوگی، جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Leave a reply