پنجاب: سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

طلبا کی موجیں،موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنجاب کے سکولوں میں 23 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے موسم ِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم ِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا، کسی بھی سکول کو اپنے طور پر شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبا کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے ،تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔















