
ریڈیوپاکستان حملہ کیس میں رہنماپی ٹی آئی تیمورجھگڑا،کامران بنگش اور عرفان سلیم کوجیل منتقل کردیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں عرفان سلیم، تیمور جھگڑا اورکامران بنگش کو گزشتہ روز گرفتار کرنےکے بعد آج جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیاگیا تھا۔
گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے جہاں تینوں رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔















