پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
2

وفاقی وزیرِ ریلوے نے ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطوں، خصوصاً تفتان،زاہدان روٹ اور اسلام آباد،تہران،استنبول فریٹ ٹرین منصوبہ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ،تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت و بحالی اور ریلوے آپریشنز کے تسلسل کیلئے سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کو ناگزیر قرار دیا۔
ملاقات میں خطے بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان نے امن، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے سفارتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
فریقین نے شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی قیادت میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو مؤثر قرار دیا، جبکہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Leave a reply