رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار عارضی تبدیل

0
17

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،رمضان کے مہینے میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار عارضی تبدیل،رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق آج سے ریزرویشن دفاتر صبح ساڑھے سات سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعۃ المبارک کے روز ساڑھے بارہ بجے دن سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ ریلوے کی طرف سے سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذہن نشین رہے کہ محکمہ ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے یہ اوقات کار 15رمضان المبارک تک لاگو رہیں گے۔ریل کا سفرسستا ہونے کیساتھ رومانوی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کرنے کیلئے ہزاروں مسافر روزانہ ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی سہولت کیلئے رمضان کے مہینے میں پاکستان ریلویز کی طرف سے ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a reply