ریلوےکابلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال کرنےکافیصلہ

لاہور اور پاکپتن کے ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، بلھے شاہ پسنجر ٹرین 17 جولائی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور اور پاکپتن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ریلوے انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور اور پاکپتن کے درمیان چلنے والی بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17 جولائی سے بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق بلھے شاہ پسنجر ٹرین روزانہ صبح پانچ بجے پاکپتن سے روانہ ہوگی اور کوٹ لکھپت، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔واپسی پر یہ ٹرین لاہور سے سہ پہر چار بجے روانہ ہوگی اور رات نو بج کر 30 منٹ پر پاکپتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی، جس سے اس روٹ کے مسافروں کو سستے اور آرام دہ سفر کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔















