این ڈی ایم اے کا ملک میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری

سردی ابھی گئی نہیں، ٹھنڈ ابھی باقی ہے۔این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقہ جات میں متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جنوری تک شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق طاقتور مغربی سسٹم آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، جس کے زیر اثر بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکا امکان ہے،اُدھرخیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،جبکہ پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ اورلاہورمیں دھندپڑنےکاامکان ہے، سکھر،روہڑی،شکارپوراورکشمورمیں دھندکی توقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔ اُدھر کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔















