خیبرپختونخوامیں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی:پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

0
21

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نےخیبرپختونخوامیں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کےپیش نظرمتعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےکےالرٹ کےمطابق چترال،دیر،سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہر،ایبٹ آبادمیں آج سے15دسمبر تک بارش وبرفباری کاامکان ہے، مہمند، خیبر،اورکزئی ،کرم اورشمالی وجنوبی وزیرستان میں بھی بارش اوربرفباری متوقع ہے،جبکہ پشاور،چارسدہ،مردان،نوشہرہ اورصوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ برفباری کےباعث ناران،کاغان،کلام اورجبوڑی سمیت بالائی علاقوں میں سڑکوں پرپھسلن کاخدشہ ہے،شدیدبارش اوربرفباری سےلینڈسلائیڈنگ کےخطرات میں اضافہ ہوسکتاہے۔
پی ڈی ایم اے الرٹ میں کہاگیاکہ میدانی علاقوں میں دھندکی شدت بڑھنےسے حدنگاہ،متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ  موٹرویز اورہائی ویزپردھندسےٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے،احتیاطی تدابیرکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply