رمضان المبارک کی آمد:بینکوں نےنئےاوقات کارجاری کردئیے

رمضان المبارک کی آمد کےساتھ بینکوں نےنئےاوقات کارجاری کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق یکم رمضان کوزکوۃ کٹوتی کےباعث بینکوں میں عوامی لین دین بندرہےگا۔
نئےاوقات کارکےمطابق رمضان المبارک کےمہینےمیں پیرسےجمعرات تک بینکوں میں عوامی لین دین صبح9بجےسے دوپہر 2 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔
جمعۃ المبارک کو عوام سے لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات کا رصبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ آج یکم رمضان کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔















