رمضان المبارک امن وسکون اور باہمی بھائی چارے کادرس دیتاہے،میاں صداقت مجید

0
27

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی میاں صداقت مجید نےکہاہےکہ رمضان المبارک امن وسکون اور باہمی بھائی چارے کادرس دیتاہے۔
سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کابا برکت مہینہ شروع ہو چکا ہے جس میں ہمیں امن وسکون اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

اُن کامزیدکہناتھاکہ رمضان کا مہینہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہمیں اللہ پاک کی عبادات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا جذبہ بھی بیدار رکھنا ہے۔اپنے ہمسائے کا اپنے عزیزوں اور محلے داروں کا خیال رکھیں ۔جو کمزور اور غریب ہیں وہ اس بابرکت مہینے میں کہیں سحری اور افطاری میں بھولیں نا رہ جائیں ۔

میاں صداقت مجیدکاکہناتھاکہ رمضان کے مہینے میں امن کمیٹی کی طرف سے جلد راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔

Leave a reply