راولپنڈی:دفعہ144میں ایک مرتبہ پھرتوسیع

0
6

راولپنڈی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے  دفعہ144میں ایک مرتبہ پھرتوسیع کردی گئی۔

راولپنڈی میں دفعہ 144میں 17دسمبرتک توسیع کردی گئی،موجودہ صورتحال کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144کانفاذکیاگیا۔
راولپنڈی میں جلسے،جلوس اورریلیوں پرمکمل پابندی ہوگی،اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی،جبکہ دفعہ 144کے تحت4سےزائدافرادکےجمع ہونےپرپابندی ہوگی۔
فیصلہ امن وامان کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ کسی قسم کےغیرقانونی کام یا عمل کاحصہ نہ بنیں، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی جانب سے پہلےیہ پابندی 10دسمبرتک لگائی گئی تھی۔
واضح رہےکہ دفعہ 144کانفاذ یکم سے3دسمبرتک کیاگیاجس میں 10دسمبرتک توسیع کی گئی تھی مگراب مزیدتوسیع کردی گئی ہے۔

Leave a reply