ترسیلات زرکی مدمیں اضافہ ریکار ڈ:اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

0
21

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ترسیلات زرکی مدمیں اضافہ ریکار ڈکیاگیاہے،اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں کہاگیاہےکہ اکتوبر2025میں ترسیلات زرکی مدمیں 3.4ارب ڈالر آئے ،نموکےلحاظ سےترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر7.4فیصد اضافہ ہوا،ترسیلات زرمیں سالانہ بنیاد11.9 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ جولائی تااکتوبرکےدوران مجموعی طورپر13ارب ڈالرموصول ہوئے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں11.9ارب ڈالرترسیلات سے9.3فیصدزائدہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ اکتوبر2025میں سب سےزیادہ ترسیلات زرسعودی عرب سے820.9ملین ڈالر آئے ،یواےای سے697.7ملین ڈالربرطانیہ سے487.7ملین ڈالرموصول ہوئے،امریکاسے290.0ملین ڈالر ترسیلات زرکی مدمیں موصول ہوئے۔

Leave a reply