معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

0
23

معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں ۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا فارمن کرسچن کالج میں تاریخ کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، مرحومہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سابق پرنسپل بھی رہ چکی ہیں ،انہوں نےپنجاب کی نگران صوبائی وزیرکےطورپربھی فرائض انجام دئیے۔
عارفہ سیدہ زہرا قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں، مرحومہ اردو زبان، ادب اور جنوبی ایشیائی معاشرتی امور پر گہری بصیرت رکھتی تھیں ،علمی و ادبی حلقوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی علمی و تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
معروف ادبی شخصیت انسانی حقوق کی سرگرم رہنماء ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نےاظہار افسوس کیا،انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دکھ و ہمدردی کا اظہارکیا۔

Leave a reply