نیویارک کی میئرشپ میں ریپبلکن امیدوارکوشکست،ٹرمپ نے وجوہات بتادیں

0
13

نیویارک میں ظہران ممدانی کے مقابلےمیں ریپبلکن امیدوار کو شکست پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوجوہات بتادیں۔
نیویارک کی میئرشپ کےلئے ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کی جانب سے بھرپور مخالفت  کے باوجود بھی ریپبلکن امیدوار کوشکست کاسامناکرناپڑا، ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔
انتخابات کےنتائج کےبعدامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےٹروتھ سوشل پراپنے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھاکہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات بتادیں،انہوں نےکہاکہ شکست کی پہلی وجہ یہ تھی کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔
نیویارک میئر کےلیے آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی امریکی حالیہ الیکشنز اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a reply