پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات امریکی شہریوں کی ٹرمپ سےناراضگی بڑھ گئی

0
3

امریکا میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور ایران سے متعلق کشیدگی کے اثرات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد ظاہر کرنے والے امریکیوں کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گیا۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ 67 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی مقبولیت میں کمی کی ایک بڑی وجہ اندرونی مسائل پر توجہ کی کمی اور معاشی دباؤ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply