رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ : بنگلہ دیش اےکو فائنل میں شکست ،پاکستان شاہینز نےٹرافی اپنےنام کرلی

0
15

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کےفائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اےکو شکست دےکرٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنےنام کر لی۔
دوحہ میں ہونےوالےرائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کےفائنل میں بنگلہ دیش اےنےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان شاہینزنےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں125رنزبنائےجواب میں بنگلہ دیش اےنےبھی 20اوورمیں125سکورکرکےمیچ ٹائی کردیا،پھرفیصلہ سپراوورمیں ہوا۔
سپراوورمیں بنگلہ دیش نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے6رنزکاہدف دیا،پاکستان شاہینزنےسپراوورکی پہلی چار گیندوں پر7سکورکرکےفتح حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہےجبکہ عرفات منہاس نے25رنزکی اننگزکھیلی،اور معاذ صداقت 23 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش اےکی جانب سے رپون منڈل نے تین شکارکیے۔
بنگلہ دیش اےبھی کافی مشکلات کاشکاررہی، بنگلہ دیش اے اٹھارہویں اوور میں 96 رنز پر 9 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی، پھر آخری دو اوورز میں اسے 27 رنز درکار تھے جب کہ پاکستان کو ایک وکٹ کی ضرورت تھی۔
پاکستان شاہینزکی جانب سے شاہدعزیزکافی مہنگےپڑےانہوں نے19 ویں اوور میں بیس رنز دیے جس کے بعد بنگلہ دیش پھر میچ میں واپس آیا لیکن احمد دانیال نے شاندار آخری اوور کرایا اور بنگلہ دیش کا اسکور 125 تک ہی محدود رکھا۔
مقابلہ ٹائی ہونے پر فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

Leave a reply