بی پی ایل میں افسوسناک واقعہ، ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

0
64

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل )کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کےکوچ محبوب علی کودوران ٹریننگ دل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
بنگلہ دیشی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلزکےکوچ محبوب علی میچ سےقبل گراؤنڈمیں ٹریننگ کے لئے پہنچنےتواُنہیں دل کادورہ پڑا،اُنہیں گراؤنڈ میں ہی سی پی آر دی گئی مگرمحبوب علی انتقال کرگئے۔ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ کو گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرڈاکٹروں نےان کےانتقال کی تصدیق کردی۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔

Leave a reply