محفوظ بسنت کامشن:بائیکرز کی حفاظت کیلئے سیفٹی راڈز کی تنصیب آج سے شروع

0
16

محفوظ بسنت منانےکےلئےبائیکرز کی حفاظت کیلئے آج سےبڑے پیمانے پر سیفٹی راڈز کی تنصیب شروع کردی گئی۔
لاہورمیں  محفوظ بسنت کے تحت سیفٹی روڈز کیمپس سے موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور، پولیس و ٹریفک انتظامیہ لاہور اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
آزادی چوک میں روڈ سیفٹی کیمپ قائم کیا گیا جہاں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے گئے۔ کمشنر لاہور، سی سی پی او اور سی ٹی او نے موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ بائیکرز کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور بسنت کے تین روزہ دورانیے میں بغیر سیفٹی راڈز کے کوئی موٹرسائیکل سڑکوں پر نہیں آنے دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کے لیے بائیک پروٹیکشن اور بائیکرز سیفٹی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سی سی  پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق روزانہ 50 سے 60 ہزار موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت کے لیے روڈ سیفٹی کیمپس سے 10 لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز لگائے جائیں گے۔

Leave a reply