محفوظ بسنت:پنجاب حکومت نےقواعدوضوابط جاری کردئیے

لاہورمیں بسنت کومحفوظ بنانےکےلئے پنجاب حکومت نےقواعدوضوابط جاری کردئیے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کومحفوظ بنانےکیلئےقواعدوضوابط جاری کردئیے ،جن کےمطابق بسنت پرکسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائےگی،دھاتی تار،نائلون یاشیشےسےلیپ شدہ ڈورکے استعمال پرپابندی ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نےکہاہےکہ خطرناک ڈوراورپتنگوں کی تیاری،نقل وحمل ،ذخیرہ ،فروخت اوراستعمال کو ممنوع قرار دیاگیاہے،مقررہ تاریخ سےقبل پتنگ بازی پر5سال قیداور20لاکھ روپےتک جرمانےکی سزامقررکی گئی ہےجبکہ ممنوعہ موادکی تیاری یافروخت میں ملوث افرادکو7سال قید اور50لاکھ روپےتک جرمانہ ہوگا۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت نےرواں سال فروری کےمہینےمیں 6سے8فروری تک بسنت کروانے کااعلان کررکھاہے۔















