سعودی عرب کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،ولی عہد کی ایرانی صدر کو یقین دہانی

ولی عہدمحمدبن سلمان نےایرانی صدرمسعودپزشکیان کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے خطے میں کشیدہ صورتحال کےباعث سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جارحیت کومستردکیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاکہ ہمیشہ عالمی قانون کےتحت جنگ روکنےکی کوششوں کاخیرمقدم کیا،ایران اب بھی جنگ سےبچاؤکےکسی بھی اقدام کاخیرمقدم کرتاہے ،امریکی دھمکیوں سےخطےمیں عدم استحکام کےسواکچھ حاصل نہیں ہوگا۔
محمدبن سلمان ولی عہدنےکہا کہ ایران کےخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کومسترد کرتے ہیں۔اپنی فضائی حدودیاسرزمین کوایران کیخلاف استعمال نہیں کرنےدیں گے۔















