گلگت بلتستان کےانتخابات کیلئے شیڈول جاری

0
27

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن شیڈول آئین جی بی آرڈر2018اورالیکشن ایکٹ کےتحت جاری کیاگیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔
شیڈول میں مزیدکہاگیاکہ اعتراضات داخل کرنےکی آخری تاریخ رواں ماہ 20دسمبرمقررکی گئی ہے، اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی، 29 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی، 30 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

Leave a reply