ایس سی او نے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

0
6

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)نے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اہم قدم  اٹھاتے  ہوئے  5G سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
منصوبہ رواں سال جون میں مکمل کرلیاجائےگا،جس سےٹیلی کام نظام میں جدت لانےکےلئے7نئے5Gبی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ملک کےپانچ بڑےشہروں میں 5G کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبےکےتحت مقامی آبادی اورکاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

Leave a reply