سرچ لائیو:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا دنیا بھر کے صارفین کیلئے بڑا اعلان

0
5

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنےسرچ لائیو(Search Live) کو عالمی سطح پر اُن تمام زبانوں اور مقامات تک وسعت دے رہا ہے ،جہاں اے آئی موڈ(AI Mode) دستیاب ہے۔ اس طرح اب 200 سے زائد ممالک اور مقامات کے لوگ آواز اور کیمرا دونوں کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی موڈمیں سرچ کے ساتھ انٹرایکٹو گفتگو کر سکیں گے۔
یہ توسیع گوگل کے نئے آڈیو اور وائس ماڈل، جیمینائی ، فلیش لائیوکی بدولت ممکن ہوئی ہے، جو پہلے سے بھی زیادہ فطری گفتگو فراہم کرتا ہے۔ یہ نیا ماڈل بنیادی طور پر کثیر اللسانی (multilingual) ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب دنیا بھر کے لوگ اپنی پسندیدہ زبان میں سرچ کرنے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔سرچ لائیو کو اُن لمحات کیلئے تیار کیا گیا ہے جب لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہو اور محض سوال ٹائپ کرنا کافی نہ ہو، یوں سرچ کے ساتھ لائیوہونے کیلئے بس اینڈرائیڈ (Android) یا آئی او ایس(iOS) پر گوگل ایپ کھولیں اور سرچ بار کے نیچے موجود Live کے آئیکن پر tap کریں۔
اس طرح آپ کوئی بھی سوال بلند آواز میں پوچھ کر مددگار صوتی جواب حاصل کر سکتے ہیں اور پھر مزید سوالات کے ذریعے گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں یا ویب لنکس کی مدد سے تفصیلات میں جا سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق سرچ لائیو گوگل لینز کے ساتھ بھی کام کرتا ہے۔

Leave a reply