لیلۃ القدر کی تلاش: حرمین شریفین میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

0
5

رمضان کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں افراد سنت اعتکاف کیلئے بیٹھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ اعتکاف کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کیلئے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے سے رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔
سعودی حکام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں عبادت گزار لیلۃ القدر کی تلاش میں نماز، دعا اور ذکر و اذکار میں مصروف ہیں۔ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور بعض بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے آنیوالے مسلمان ان مقدس مقامات پر اعتکاف اور عبادات کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave a reply