جڑواں شہروں میں دفعہ 144نافذ:جلسے،جلوس پرپابندی عائد

0
9

وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی میں دفعہ 144نافذکردی گئی، جلسے، جلوس اورہرقسم کے اجتماعات پرپابندی عائدکردی گئی۔
وفاقی اورپنجاب حکومت نےجڑواں شہروں میں دفعہ 144کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144کانفاذ یکم سے3دسمبرتک ہوگا،فیصلہ امن وامان کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ کسی قسم کےغیرقانونی کام یا عمل کاحصہ نہ بنیں، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ جڑواں شہروں میں جلسے،جلوس اورسیاسی تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کروانےپرراولپنڈی میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

Leave a reply