پنجاب میں دفعہ 144کےنفاذمیں 8نومبرتک توسیع

پنجاب حکومت نےصوبے میں دفعہ 144کےنفاذمیں 8نومبرتک توسیع کردی۔محکمہ داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں دفعہ144کےنفاذمیں 8نومبرتک توسیع کردی گئی ہے،پنجاب میں احتجاج ،جلسےجلوس اوراجتماع پرپابندی ہوگی جبکہ کسی قسم کےاسلحےکی نمائش نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ لاؤڈسپیکرکےاستعمال پربھی مکمل پابندی لگادی گئی ہے،جلوس اور دھرنے دہشتگردوں کاآسان ہدف ہوسکتےہیں، شرپسند عناصر ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتےہیں۔















