سینیٹ نے آرمی، ایئر فورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیے

0
10

سینیٹ نے آرمی، ایئر فورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیے۔
اسلام آباد میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور طارق فضل چودھری نے بل پیش کیے۔
ایوان نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ، پاکستان نیوی ایکٹ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کیے۔
منظوری کے وقت پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان نے بلوں کی مخالفت کی۔ ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے بل کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم چیئرمین نے ایوان سے رائے لے کر بلوں کو منظور کرلیا۔
بحث کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایوان پہلے ہی 27ویں آئینی ترمیم پاس کر چکا ہے، اسی کے تحت متعلقہ ایکٹس میں ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply