شدید سردی کی لہر،لاہور اور اسلام آباد میں برفباری کا امکان

0
23

شدید سردی کی لہر،لاہور اور اسلام آباد میں برفباری کا امکان، عالمی اداروں کی برف باری کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی۔
عالمی ماہرین کی بڑی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں 5 انچ تک برفباری کاامکان ہے۔ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید سرد لہر کے باعث لاہور میں 5انچ تک برف باری ہوسکتی ہے، جو انتہائی نایاب موسمی واقعہ ہو گا۔16 جنوری سے 25 جنوری کے درمیان ایک غیر معمولی سرمائی نظام پاکستان کو متاثر کرسکتا ہے۔
پیشگوئی کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت مائنس 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے مائنس 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو لاہور میں 1878 کے بعد پہلی بار برفباری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔دیگر اہم پیشگوئیوں کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہری علاقوں تک برفباری ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے لاہور اور اسلام آباد میں برفباری کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کردی۔سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔آئندہ دنوں میں ملک بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔

Leave a reply