شدید موسمی صورتحال: این ڈی ایم اے کی طرف سے الرٹ جاری

0
23

شدید موسمی صورتحال، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔آج 16جنوری سے 23 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اور جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم کی توقع ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کاایک کمزور سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، جس کی شدت 20 جنوری سے بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 21 جنوری سے یہ موسمی نظام ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

Leave a reply