شاہ رخ خان فلم’جیلر 2‘ میں رجنی کانت کیساتھ سکرین شیئرکریں گے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اب تامل فلموں میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔رجنی کانت کی ایکشن کامیڈی فلم کے سیکوئل ’جیلر 2‘ میں شاہ رخ خان ایک پولیس اہلکار کے کردار میں خصوصی انٹری دیں گے۔
فلم’جیلر 2‘ کے ذریعے شاہ رخ خان تامل سنیما میں ڈیبیو دیں گے اور پہلی بار رجنی کانت کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم جیلر 2 کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے بس صرف ان مناظر کی عکسبندی باقی ہے جن میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اداکار مارچ کے دوران اپنے فلمی مناظر کی شوٹنگ شروع کریں گے جو تقریباً 7 سے 8 روز میں مکمل ہو جائے گی۔تامل فلم ’جیلر‘ کا پہلا حصہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوا تھا اور اسے ناقدین کی جانب سے بھی مثبت ردِعمل ملا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 650 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پروڈکشن کمپنی سن پکچرز کی جانب سے فلم کے دوسرے حصے کا ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ٹیزر بھی جاری کیا جا چکا ہےجو ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔















