وائٹ ہاؤس کےباہرفائرنگ،2اہلکار زخمی،حملہ آورگرفتار

وائٹ ہاؤس کےباہرفائرنگ سےسیکیورٹی پرمامور2اہلکار زخمی اورحملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق وائٹ ہاؤس کےباہرسیکیورٹی پرماموردوامریکی فوجیوں کوگولی ماردی گئی،جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آورکوبھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔گرفتارزخمی حملہ آورکی شناخت افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کےنام سے ہوئی،29سالہ رحمان اللہ لکنوال 2021میں امریکامیں داخل ہوا۔
رپورٹ کےمطابق فائرنگ کےفوری بعدوائٹ ہاؤس بندکرکے علاقے کو گھیرے میں لےلیاگیا،دونوں زخمی اہلکاروں کاتعلق ویسٹ ورجینیانیشنل گارڈز سے ہیں۔حملہ آوراکیلاتھا،فائرنگ کرنےکی وجہ اب تک سامنےنہیں آسکی۔
وائٹ ہاؤس کےباہرفائرنگ پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےٹروتھ سوشل میڈیا پر بیان میں کہاہےکہ فائرنگ سےنیشنل گارڈزکے2اہلکارشدیدزخمی ہوئے،حملہ آور شدیدزخمی ہے،اسےقرارواقعی سزادی جائےگی، زخمی اہلکاروں اورحملہ آورکوالگ الگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ٹرمپ نےمزیدکہاکہ خدانیشنل گارڈز،افواج اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کومحفوظ رکھے،میں اور میرا صدارتی عملہ عظیم افواج کےساتھ کھڑاہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےہدایت کی کہ بائیڈن دورمیں افغانستان سے آنے والوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔
خیال رہےکہ صدرٹرمپ نےواشنگٹن میں جرائم میں اضافےپرنیشنل گارڈز کو تعینات کیاتھا۔
امریکی وزیرجنگ نےفائرنگ کےبعد مزید 500فوجی واشنگٹن میں تعینات کرنےکااعلان کردیا۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہاکہ صدرڈونلڈٹرمپ کی ہدایت پرمزیدفوجی تعینات کررہےہیں۔















