ٹیکس ہدف میں کمی،آئی ایم ایف نےحکومت کومطالبات کی نئی فہرست تھمادی

0
10

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کوٹیکس ہدف میں600ارب روپےسےزائدکمی کاسامناہے۔
ایف بی آرکےٹیکس ہدف میں کمی کےباعث عالمی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نے حکومت پاکستان کے سامنے مطالبات کی نئی فہرست پیش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف میں 1620 ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سمیت تمام ایندھن پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔
مزید برآں آئی ایم ایف نے سولر صارفین پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگانے پر زور دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے نئے گھروں پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
حکومت کو درپیش مالی چیلنجز کے پیش نظر آئی ایم ایف کی یہ تجاویز آئندہ معاشی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Leave a reply