
ملازمین کیلئے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق گریڈ 3 سے لے کر گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران پر ہوگا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیکریٹریٹ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس اضافے کا اطلاق سول سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور گورنر سیکریٹریٹ کے گریڈ 3 سے لے کر گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران پر ہوگا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ نئی شرحوں کے تحت گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار روپے اور گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کو 16 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کو 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کو 28 ہزار روپے، گریڈ 20 کو 35 ہزار روپے، گریڈ 21 کو 42 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس ملے گا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کی نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کے پی حکومت نے معذورسرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافہ کردیا ، محکمہ خزانہ خیبرپختونخو انے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق معذور سرکاری ملازمین کاماہانہ اسپیشل کنوینس الاؤنس6 ہزار سے بڑھاکر10 ہزار کر دیا گیا ، اضافےکا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوچکا۔















