کراچی:ای چالان سسٹم کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

0
12

کراچی میں ای چالان سسٹم کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
مرکزی مسلم لیگ کی قانونی ٹیم میں مدثر اقبال چودھری، محمد سراج اور نصیر اقبال ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ پٹیشن کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کے نام پر دائر کی گئی۔
مرکزی مسلم لیگ کی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی، ڈی آئی جی ٹریفک، نادرا اور ایکسائز کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہریوں کوشناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں غیر قانونی ہیں۔
واضح رہےکہ شہرقائدکراچی میں حال ہی میں ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانےکےلئے ای چالان سسٹم شروع کیاگیاہے۔

Leave a reply